حیدرآباد ۔18۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزارت داخلہ کے سکرٹری انیل گوسوامی
نے آج ریاست کی تقسیم کے مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے اعلی عہدیداروں کے
ساتھ اہم اجلاس منعقد
کیا۔ سکرٹیریٹ میں منعقدہ اس اجلاس میں تمام محکموں
کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چنانچہ آج وہ دہلی سے حیدرآباد پہونچے اور دو
دن تک ریاست کی تقسیم سے متعلق تمام امور پر بات چیت کرینگے۔